مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ گورسائی کی عوام نے پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ آفیسران کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی کہ انہیں زمینوںکا معاوضہ نہیں دیاجارہا۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے سڑک پر احتجاج بھی کیا۔مقامی باشندہ مقصود حسین شاہ نے کہا کہ سڑک کے لئے محکمہ نے اس کی ملکیتی زمین زیر خسرہ نمبر 528 لی تھی جس کی قیمت چالیس ہزار روپے فی کنال کے حساب سے ایک لاکھ بیس ہزار روپیہ بنتی ہے لیکن اسے صرف پچپن ہزار روپے ہی دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے تو محکمے نے بقیہ رقم بعد میں دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن اب محکمہ یہ رقم دینے سے ہی انکار کررہاہے ۔ گائوں کے کئی لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کیخلاف اسی طرح کی شکایات درج کرائی ہیں

+ نوشته شده در  پنجشنبه پنجم دی ۱۳۹۲ساعت 13:43  توسط سید انعام علی نقوی  |